ترکی نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی ایک اہلیہ کو حراست میں لے لیا ہے۔
اس سے قبل منگل کو ترکی کے حکام نے کہا تھا کہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو شمالی شام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ابوبکر البغدادی نے گذشتہ ماہ شمال مشرقی شام میں امریکی فورسز کے خصوصی دستے کی چھاپے میں خود کو بم سے اڑا لیا تھا۔